اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت محرم میں امن و امان اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے جمعرات کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مسالک کے علماءکرام نے شرکت کی۔ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے محرم میں سیکورٹی اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مدارس …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت محرم میں امن و امان اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے جمعرات کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مسالک کے علماءکرام نے شرکت کی۔ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے محرم میں سیکورٹی اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مدارس معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مذہبی رواداری ملک میں امن و امان کےلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے علماءپر زور دیا کہ وہ قومی اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ وزیر مملکت نے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو علماءکرام سے باقاعدہ رابطہ رکھنے اور تمام صوبوں کی ہوم منسٹریز کے ساتھ باہمی رابط قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔








