اسلام آباد۔ 05مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمان کو بالخصوص خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘ بلوچستان میں رواں سال آبادی کے تناسب سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن اسلام آباد سے بھی زیادہ ہے‘ مجموعی طور پر مرد و خواتین ووٹروں میں 3 کروڑ کا گیپ ہے‘ اس سلسلے میں …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا سینیٹ میں تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 05مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمان کو بالخصوص خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘ بلوچستان میں رواں سال آبادی کے تناسب سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن اسلام آباد سے بھی زیادہ ہے‘ مجموعی طور پر مرد و خواتین ووٹروں میں 3 کروڑ کا گیپ ہے‘ اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 سال اور زائد کے مرد حضرات 63.87 اور 49.09 ملین خواتین اب تک ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ مرد و خواتین میں 30 ملین کا گیپ ہے۔








