وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ترک صدر سے ملاقات ، قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی تقریب میں شرکت

استنبول ۔29نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہفتہ کو ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہزاروں نئی سکیورٹی گاڑیوں کی فراہمی کی اہم تقریب میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ترکیہ کے داخلی سلامتی کے نظام کی مضبوطی کے لیے 9200نئی سیکورٹی گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے ترک …

استنبول ۔29نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہفتہ کو ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہزاروں نئی سکیورٹی گاڑیوں کی فراہمی کی اہم تقریب میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ترکیہ کے داخلی سلامتی کے نظام کی مضبوطی کے لیے 9200نئی سیکورٹی گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے ترک اداروں، بشمول جینڈرمیری، پولیس اور کوسٹ گارڈ کو فراہم کی گئیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جدید گاڑیوں کے بیڑے کو ملک کے داخلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک "اہم سنگ میل” قرار دیا۔نئی گاڑیوں کے بیڑے کو باقاعدہ طور پر خدمات میں شامل کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ ترکی کی سیکیورٹی اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس اہم تقریب میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر شرکت کی۔ انہوں طلال چوہدری نے صدر ایردوآن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی۔

 

مزید خبریں