وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں اور بالخصوص اپوزیشن کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں صرف سیاسی …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں اور بالخصوص اپوزیشن کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) جس نے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ آئندہ عام انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اگلی حکومت تشکیل دینے کے لیے آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔