وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں‘ ان پر عمل کیا جائے گا‘ چینی پر ٹیکس گیارہ فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا ہے جس سے چینی کی قیمت میں تین روپے کلو اضافہ ہوگا‘ امریکہ اور ایران بات چیت کے ذریعے آگے بڑھیں‘ جنگ کسی …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں‘ ان پر عمل کیا جائے گا‘ چینی پر ٹیکس گیارہ فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کیا ہے جس سے چینی کی قیمت میں تین روپے کلو اضافہ ہوگا‘ امریکہ اور ایران بات چیت کے ذریعے آگے بڑھیں‘ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دو خاندانوں کی پارٹی نہیں جمہوری پارٹی ہے، حکومت نے تمام اراکین اسمبلی کو بجٹ پر بحث کرنے اور اس حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ حکومت جمہوری حکومت ہے‘ ماضی کی بادشاہت نہیں ہے اس میں تحریک انصاف کے اراکین اپنی مرضی سے تجاویز دے سکتے ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسد عمر نے بجٹ پر تنقید کی ہے درست نہیں۔

Leave a Reply