وزیر مملکت برائے سمندری امور چوہدری جعفر اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سمندری امور چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بڑی سیاسی جماعت ہے،محمد نواز شریف آج بھی ملکی عوام کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت کر رہے ہیں …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سمندری امور چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بڑی سیاسی جماعت ہے،محمد نواز شریف آج بھی ملکی عوام کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت کر رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ ڈالتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بہتر طرز حکومت اور اپنی گزشتہ 5 سالہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیر مملکت نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مل بیٹھنے پر زور دیا اوردیگر ملکی مسائل اور معاملات پر رواداری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملکی معاملات آگے بڑھ سکیں۔