اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کو وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ پیر کو اپنے ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد پر شکریہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں انشاءاللہ وزیراعظم اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروںگا۔ دریں اثناءوزیر مملکت نے پیر کو وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے وزارت کے حوالے سے وزیرمملکت کو بریفنگ دی۔