اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی گلوبل ریفیوجیز فورم کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے،کانفرنس 17 دسمبر کو شروع ہوگی،کانفرنس میں پاکستان بنیادی میزبان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے،وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہیں گے۔شہر یار آفریدی …
وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی گلوبل ریفیوجیز فورم کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی گلوبل ریفیوجیز فورم کے زیر انتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے،کانفرنس 17 دسمبر کو شروع ہوگی،کانفرنس میں پاکستان بنیادی میزبان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے،وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہیں گے۔شہر یار آفریدی نے اتوار کو جنیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو سب سے زیادہ افغان مہاجرین کی طویل عرصے سے میزبانی کر رہا ہے،مغربی ممالک میں تارکین وطن کی ایک کشتی کے آجانے سے حکومتیں بدل رہی ہیں جبکہ وزرائے اعظم اسی بنیاد پر منتخب ہو رہے ہیں کہ وہ تارکین وطن کے خلاف سخت قوانین اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیو اور نسل پرستی کی تحریکیں غیرملکی تارکین وطن کی وجہ سے فروغ پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے پاکستانی عوام اور حکومت کی مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے فراخ دلی کو تسلیم کر رہے ہیں اور گلوبل ریفیوجیز فورم کا انعقاد پاکستان کی ایسی ہی فراخدل پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گلوبل ریفیوجیز فورم میں پاکستان ایک بنیادی میزبان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ترکی، کوسٹا ریکا، ایتھوپیا اور جرمنی بھی شریک میزبان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فورم کا مقصد مہاجرین اور ان کے مسائل کے حوالے سے عالمی رائے عامہ ہموار کر نا اور متشدد و خوف پر مبنی فضاءکا خاتمہ کرنا ہے۔ وزیر مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے پانچ ممالک کے سربراہان بشمول ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، جرمنی کی وزیراعظم انجیلا میرکل اور ایتھوپیا و کوسٹاریکا کے سربراہان مملکت کو جنیوا آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے 18اپریل 2019ءکو وزارت سیفران کا چارج سنبھالا، اس کے بعد وہ مہاجرین کے حوالے سے نہایت متحرک ہیں اور اسی وجہ سے ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر وزیراعظم عمران خان نے انسداد منشیات کی وزارت کا چارج بھی ان کے حوالے کیا ہے۔ وزیراعظم نے افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ، افغان پارلیمنٹ کے ساتھ روابط کی بحالی اور افغان مہاجرین کے حوالے سے درپیش تمام پالیسیز کے امور وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کے سپرد کیے ہوئے ہیں۔








