وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے جاپان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور مروتانی ماساکاتسو، شیمیزو آییکو اور میزوساوا ماکی پر مشتمل جاپان کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور قانونی، پالیسی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بدھ کو وزارت قانون و انصاف میں ہونے والی ملاقات میں …

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور مروتانی ماساکاتسو، شیمیزو آییکو اور میزوساوا ماکی پر مشتمل جاپان کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور قانونی، پالیسی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بدھ کو وزارت قانون و انصاف میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت، باہمی اعتماد کی بنیاد پر تعاون اور مشترکہ پروگراموں کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے مستقبل میں مزید ملاقاتیں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔