وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعاون کرے تو سیہون جامشورو روڈ کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا‘ اس پر کام شروع کردیا گیا ہے‘ رائٹ آف وے اور سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن سکندر علی نے اس روڈ کا معاملہ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعاون کرے تو سیہون جامشورو روڈ کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا‘ اس پر کام شروع کردیا گیا ہے‘ رائٹ آف وے اور سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن سکندر علی نے اس روڈ کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے یقین دہانی کرائی کہ اگر سندھ حکومت سیہون شریف کی روڈ کے لئے رائٹ آف وے دے اور این ایچ اے پولیس کو سیکورٹی کے درپیش مسائل پر توجہ دے تو یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس روڈ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور میں نے خود اس روڈ کے جائزے کے لئے وہاں کا دورہ کیا ہے۔

Leave a Reply