وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ پیغام

69

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کاسمیٹکس انڈسٹری کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لوگوں کی جلد اور صحت خراب کر کے انکاوقار مجروح کرے۔ اتوار کے روز ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کی عزت نفس کو ضرب لگا کر اپنا کاروبار چمکانے والی کاسمیٹکس کمپنیوں کو چھوٹ نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی منصوعات میں جلد اور صحت خراب کرنے والے اجزاءاستعمال کریں اور انسانیت کی تضحیک کریں ۔ وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق 59 میں سے 56 کاسمیٹکس کمپنیوں کی منصوعات میں مضر صحت اجزاءپائے گئے ہیں ۔