اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ روکنا چاہیے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کی ساری صف خالی ہو جائے گی‘ وزیراعظم عمران خان ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے آفات سے محفوظ پاکستان بنانے کا جامع پروگرام دیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ روکنا چاہیے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کی ساری صف خالی ہو جائے گی‘ وزیراعظم عمران خان ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے آفات سے محفوظ پاکستان بنانے کا جامع پروگرام دیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف اور خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیاست کے حوالے سے ضابطے ہونے چاہئیں‘ یہ اچھی بات ہے انہیں غور کرنا چاہیے کہ اگر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ان کے پیچھے والی اکثر سیٹیں خالی ہو جائیں گی۔ہم تحریک انصاف میں تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال سے پانی کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ بھارت پانی روک کر ڈیم بناتا رہا اور یہ انہیں ساڑھیاں اور آم بھیجتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر خزانہ تبدیل کرنے کی بات کی گئی لیکن خود آپ نے اپنے پانچ وزراءخزانہ تبدیل کردیئے۔ پیپلز پارٹی نے تو اپنا وزیراعلیٰ بھی تبدیل کردیا تھا۔ زرتاج گل نے کہا کہ کہا گیا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے لیکن آپ لوگ تو سات مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو کیا اس وقت یہ جائز تھا۔








