وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے عید تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اور عوام غمزدہ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے عید تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اور عوام غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کو نہ بھولیں جن کے اپنے عزیز و اقارب فضائی حادثہ میں جاں بحق ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں عید سادگی سے منانی چاہیے ۔زرتاج گل نے کہا کہ شہری عید کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ہمراہ باہر نہ نکلیں، احتیاطی تدابیر سے وباءکی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے لوگوںسے کہاکہ وہ غیرضروری طور باہر نہ نکلیں ، ماسک پہنیں ،سینیٹائزر استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔

مزید خبریں