وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے مسلم ہینڈز کے وفد کی ملاقات، شجرکاری اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے مسلم ہینڈز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں شجرکاری اور وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت مسلم ہینڈز پاکستان کے منیجر ایف آر ریحان قادری نے کی۔ …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے مسلم ہینڈز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں شجرکاری اور وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت مسلم ہینڈز پاکستان کے منیجر ایف آر ریحان قادری نے کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل نے مسلم ہینڈز کی سرگرمیوں بالخصوص کورونا اور ایمرجنسی ریلیف کو سراہا اور کہا کہ حکومت غیر سرکاری اور ریلیف آرگنائزیشنز کو متحرک کرنا چاہتی ہے بالخصوص کلین اینڈ گرین مہم میں ان کو ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے۔ اس موقع پر ریحان قادری نے وزیر مملکت کو مسلم ہینڈز کلین گرین مہم کی رپورٹ پیش کی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے باہمی اشتراک کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ زرتاج گل وزیر نے مسلم ہینڈز کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ ملک کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔