وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی بنکاری میں ہی پاکستان کی بہتری اور کامیابی ہے‘ کوئی بھی حکومت عوام دشمن بجٹ نہیں بناتی‘ مغربی ممالک آج اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر سود سے پاک بنکاری کی جانب جارہے ہیں جبکہ ہم 70 سال سے سود کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی بنکاری میں ہی پاکستان کی بہتری اور کامیابی ہے‘ کوئی بھی حکومت عوام دشمن بجٹ نہیں بناتی‘ مغربی ممالک آج اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوکر سود سے پاک بنکاری کی جانب جارہے ہیں جبکہ ہم 70 سال سے سود کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا سکے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اگر پاکستان کو چلانا ہے تو اس کی بنیاد پر واپس آنا ہوگا،گزشتہ 70,60 سال میں کوئی ایسی حکومت نہیں آئی کہ جو غریب کش بجٹ لائی ہو، اس میں ترجیحات اور عملدرآمد کا مسئلہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply