وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی میڈیا سے بات چیت

427

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے، قاسم سوری اپیل کے فیصلے تک رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر رہیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو ایوان میں نمائندگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپیل پر فیصلہ آنے تک قاسم سوری رکن اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر برقرار رہیںگے۔ اس موقع پر قاسم سوری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے میری رکنیت کو بحال کردیا ہے۔