وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘ عدالتوں میں مفروضوں پر نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘ عدالتوں میں مفروضوں پر نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ کیس کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن اپوزیشن کے ریلو کٹے پانامہ کیس پر بیانات دے رہے ہیں۔ پانامہ کا کیس ویسے بھی عدالت میں ہے ہمیں اس پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے حکومت میں کوئی پریشانی نہیں اور نہ ہی کوئی دباﺅ ہے۔ ہم عدالتوں پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں عدالتیں جو فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا۔

Leave a Reply