وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

245

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی،دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سے جاری اعلامیہ کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ پاک چین شراکت داری ملک کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں چین سے تعاون بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔