اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تیسرے مرحلے کا پی سی ون منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن بھجوا دیا گیا ہے ، اس مرحلے میں قریباًتین ارب روپے کی لاگت سے دو سو تعلیمی اداروں میں ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا، اس مرحلے کے اختتام پر اسلام آباد میں فیڈرل …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تیسرے مرحلے کا پی سی ون منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن بھجوا دیا گیا ہے ، اس مرحلے میں قریباًتین ارب روپے کی لاگت سے دو سو تعلیمی اداروں میں ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا، اس مرحلے کے اختتام پر اسلام آباد میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تمام 422 میں سول ورکس اور دیگر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا کام مکمل ہو جائے گا۔شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میںترقیاتی کام کیا جار ہا ہے ، اس کا تمام تر سہرا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، مریم نواز اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے سر ہے جنھوں نے اسلام آباد کے سوشل سیکٹرز خصوصاًتعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات کھنہ ڈاک کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس منصوبے پر 4کروڑ 63لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔







