وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا برماٹاﺅن میں گیس فراہمی تقریب سے خطاب

127
APP45-25 ISLAMABAD: February 25 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry inaugurates flame on the occasion of provision of gas to Burma Town. APP

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیر اعظم ہاﺅس سے نکالا جا سکتا ہے عوام کے دلوں سے نہیں، دلوں میں جو بستا ہے حکومت اسی کی ہے، نواز شریف کا دور تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، نواز شریف کا نظریہ ملک کو مضبوط کرنے کا نظریہ ہے جس پر موجودہ حکومت تندہی سے کام کر رہی ہے، نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر ہیں، پارٹی انہی کی راہنمائی میں مستقبل کی سیاست کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے اتوار کو یہاں برماٹاﺅن میں گیس فراہمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔