- Advertisement -
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576163
- Advertisement -