اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان کے سفیروں کے ساتھ پاکستان سے یورپی یونین کے ممالک میں انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، نیوٹیک، نمل اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مائیگریشن، موبیلٹی اور انسانی وسائل کی برآمد سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔