اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا جانا چاہئے۔ بلوچستان کی صورتحال کے تلخ حقائق ہیں لیکن اگر ہم قائمہ کمیٹیوں کو فعال کر لیں تو بہتر نتائج لائے جا سکتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف ارکان کے نکتہ ءاعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ …
وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کا سینیٹ میں ارکان کے نکتہ ءاعتراض کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا جانا چاہئے۔ بلوچستان کی صورتحال کے تلخ حقائق ہیں لیکن اگر ہم قائمہ کمیٹیوں کو فعال کر لیں تو بہتر نتائج لائے جا سکتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں مختلف ارکان کے نکتہ ءاعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں حکومتی ارکان حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی بات کرتے ہیں تو ایسے اقدامات کو سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے فنڈز کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ اگر کمیٹیوں میں برادرانہ ماحول ہوگا تو باہمی مشاورت سے فیصلے کر کے ہم بہتر نتائج سامنے لا سکتے ہیں۔







