وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کا مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیوں سے متعلق ششماہی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت بہت ضروری ہے، اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، موجودہ حکومت نے توانائی بحران، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی جیسے اقدامات کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت بہت ضروری ہے، اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، موجودہ حکومت نے توانائی بحران، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی جیسے اقدامات کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیوں سے متعلق 10ویں ششماہی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں آئی تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، ملک توانائی بحران کا شکار تھا، امن و امان کی صورتحال خراب تھی، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے گھبرا رہے تھے تاہم موجودہ حکومت کی مثبت اور دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملک ان بحرانوں سے نکل آیا ہے۔