فیصل آباد۔22جنوری(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، ملکی معیشت میں بہتر ی کےلئے دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے، اعلیٰ قیادت مضبوط اور روشن پاکستان کےلئے کوشاںہے، بیرونی طاقتوں کو سی پیک جیسے عظیم منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں …
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد۔22جنوری(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، ملکی معیشت میں بہتر ی کےلئے دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے، اعلیٰ قیادت مضبوط اور روشن پاکستان کےلئے کوشاںہے، بیرونی طاقتوں کو سی پیک جیسے عظیم منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27جنوری کو مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی آمد اور جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلہ میں جڑانوالہ کی انجمن تاجران اور جماعت اہل سنت کے علماءکرام کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے مسلم لیگ (ن)کی حکومت سے کارکردگی کامقابلہ کریں نہ کہ توہین مذہب اور غداری کا الزام لگائیں، ہم ہر بات برداشت کرسکتے ہیں لیکن ایسے الزام برداشت نہیں کرسکتے، ان شاءاللہ 27جنوری کو جڑانوالہ میں ہونے والے جلسے میںعوام بھرپور شرکت کریں گے ۔







