اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے تین رکنی وفد کے ہمراہ جمعہ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ماحول، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی کی بہتر انتظام کاری، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے حوالہ سے باہمی تعاون کو …
وزیر مملکت زرتاج گل سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا کی وفد کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے تین رکنی وفد کے ہمراہ جمعہ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ماحول، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی کی بہتر انتظام کاری، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے حوالہ سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران ماحول، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آبپاشی کی بہتر انتظام کاری، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے حوالہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت ان شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے اور آسٹریلیا کے تجربوں سے سیکھنے کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے کام کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی، جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت کے شعبہ جنگلات کے سربراہ سلیمان وڑائچ اور میڈیا ترجمان محمد سلیم بھی موجود تھے۔








