اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، بھارتی شدت پسند وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقلیتوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی فوجیوں نے ایک کروڑ …
وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کاجرمنی کے شہر ہنوور میں کشمیر کی آزادی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، بھارتی شدت پسند وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقلیتوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی فوجیوں نے ایک کروڑ سے زائد آزادی پسند انسانوں کو ایک بڑی جیل میں قید کردیا ہے،کمشیریوں کو ان کے گھروں میں بند کرکے انہیں دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے، مواصلاتی نظام جام کرکے کشمیریوں کو بھوکا پیاسا مارا جانے کا پروگرام ہے، پاکستان اس صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا، پاکستان امن کا جھنڈا لے کر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے متحرک ہے، دنیا کو بھی کشمیر کی صورتحال پر جاگنا ہوگا کیونکہ عالمی امن کشمیر میں امن سے مشروط ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر پرخصوصی اجلاس کا انعقاد ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کا ضمیر اب جاگ رہا ہے،ہمیں اقوام عالم کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ رکھنا ہوگا۔








