اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو خودکار ایمرجنسی رسپانس میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کے لئے مثالی ہے۔
بدھ کو وزارت آئی ٹی سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت نے قدرتی آفات کی روک تھام اور ماحولیاتی خطرات پر مشترکہ اقدامات کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو خودکار ایمرجنسی رسپانس میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قومی ڈیجیٹل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کے لئے مثالی ہے، گورننس کے ہر پہلو میں ایسی کارکردگی اور جدت کی ضرورت ہے۔