ایوان تجارت و صنعت اسٹیٹ بنک کے ساتھ مل کر وومن ایمپا ورمبٹ اورسوشل سیکورٹی پر کام کررہا ہے۔ صدرمیاں بختاور تنویر شیخ

ملتان۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ایوان تجارت و صنعت ملتان میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے اسلامک بنکنگ آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا ،سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ اسلامک بنکنگ میں کنونشنل بنکنگ طرز کی تمام پراڈکٹس مہیا ہیں اسلامک بنکنگ کی معلومات سے آگہی دے کر کاروبار شروع یا بڑھایاجاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بنک اس …

ملتان۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ایوان تجارت و صنعت ملتان میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے اشتراک سے اسلامک بنکنگ آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا ،سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ اسلامک بنکنگ میں کنونشنل بنکنگ طرز کی تمام پراڈکٹس مہیا ہیں اسلامک بنکنگ کی معلومات سے آگہی دے کر کاروبار شروع یا بڑھایاجاسکتا ہے۔

اسٹیٹ بنک اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے کاروباری اور دیگر لوگوں تک معلومات پہنچارہا ہے تاکہ اسلامک بنکنگ کے اصولوں اور ضوابط کے تحت کاروبار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت اسٹیٹ بنک کے ساتھ مل کر وومن ایمپا ورمنٹ اورسوشل سکیورٹی پر کام کررہا ہے فنانسنگ پراڈکٹس پر آگہی دی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ کاروباری لوگوں کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر آگہی سیشنز منعقد کرتے رہیں اور انکا فائدہ اٹھا تے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔ سیشن سے ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان محمد عدیل خان نے کہا کہ اسٹیٹ بنک وفاقی شرعی عدالت کے احکامات کی روشنی میں دسمبر 2027ء تک کنونشنل بنکنگ کو اسلامک بنکنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلہ میں اسلامک بنکنگ کو پروموٹ کرنے کے چیلنج کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے جبکہ فیصل بنک ایک ماڈل اسلامک بنکنگ کے طور پرسامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک بنکنگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں گے اوراسٹیٹ بنک کے اسلامک فنانس ڈیپارٹمنٹ فعال ہوچکا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے تمام ریجنل سطح پر 6ممبرز پر مشتمل متعلقہ سٹیٹ بنک چیف منیجر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 4ایریاز پر کام ہورہا ہے جس میں روڈ شوز،ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس۔سکولز،بزنس کمیونٹی /ایوان تجارت وصنعت شامل ہیں اسلامک بنکنگ سے آگہی کے لیے کورسز بھی متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ آنیوالی نسلیں اسلامک بنکنگ کے تصور کو لے کرآگے بڑھیں ۔سیشن میں وومن چیمبرآف کامرس کی سابق صدرسیرت فاطمہ،ایوان کی مجلس عاملہ کے اراکین ظفراقبال صدیقی،رمضان بھٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدرشیخ فہیم ستار سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق سمیت دیگر ممبران بنکنگ سیکٹر سے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں