گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل اورچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل اورچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہاوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سینئر پارلیمنٹیرین ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی تھے ۔

پشاور۔ 17 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی سوئی گیس عامر طفیل اورچیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہاوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سینئر پارلیمنٹیرین ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی تھے ۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں گیس کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے ۔رشاکئی انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت صوبہ بھر کے انڈسٹریل اسٹیٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی مستحسن قدم ہے تاہم ٹیرف کو کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے محکمہ کو خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنا چاہیئے اور اس حوالہ سے چیف سیکریٹری اور محکمہ گیس کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

اجلاس میں گیس رائلٹی کی پچاس فیصد رقم کو گیس سٹرکچر کی بہتری کے لئے خرچ کیئے جانے کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔