تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر لاوا ثناء ندیم نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موضع ڈھرنال اور گٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔
محرم الحرام کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر لاوا کا ڈھرنال اور گٹال کا دورہ، صفائی و جلوس روٹس کا جائزہ

مزید خبریں
تلہ گنگ۔ 17 جون (اے پی پی):تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر لاوا ثناء ندیم نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موضع ڈھرنال اور گٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔
موضع ڈھرنال میں دورے کے دوران جلوس کے راستوں پر جنگلی جھاڑیوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب ٹیموں کو فوری طور پر صفائی اور جھاڑیوں کے خاتمے کی ہدایت جاری کی۔بعد ازاں انہوں نے ڈھرنال کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں محرم الحرام کے دوران صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس کے بعد موضع گٹال میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران دو مقامات پر ملبہ موجود پایا گیا جس پر متعلقہ عملے کو فوری طور پر ملبہ اٹھانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔علاوہ ازیں ایک موضع میں راستے کی بندش سے متعلق موصول ہونے والی شکایت پر موقع کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار کو ریونیو ریکارڈ کی روشنی میں جامع رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسئلے کا مستقل اور قانونی حل یقینی بنایا جا سکے۔








