پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیتی دائرہ کار کے اضافے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ترک دفاعی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای اوسی) کا دورہ کیا۔این ڈی ایم اے نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام اور …
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیتی دائرہ کار کے اضافے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیتی دائرہ کار کے اضافے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ترک دفاعی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای اوسی) کا دورہ کیا۔این ڈی ایم اے نے وفد کو آفات سے نمٹنے، پیشگی آگاہی کے نظام اور بروقت اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے دو طرفہ تعاون اور تجربات کے تبادلہ کی اہمیت پر زور دیا۔این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار، پیشگی انتباہی نظام اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آفات سے نمٹنے، سرچ اینڈ ریسکیو اور صلاحیتی دائرہ کار کے اضافے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وفد کو 2026کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش خطرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دونوں ممالک نے علاقائی خطرات کی تشخیص اور تدارک اور گلوبل ڈیزاسٹر ریسورس نیٹ ورک کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔وفد نے پاکستان کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر اور آفات سے نمٹنے کیلئے جدید نظام کو سراہا۔ترک وفد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مل کر آفات سے بچاؤ اور عملی اقدامات کو موئثر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








