وزیر مملکت طارق فضل چودھری، دانیال عزیز، اسماعیل راہو و دیگر کا تقریب حلف برداری کے بعد اظہار خیال

91

کراچی ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ محمد زبیر اچھی شہرت کے حامل باکردار انسان ہیں، وہ صوبہ سندھ کے بہترین گورنر ثابت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نومنتخب گورنر محمد زبیر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ نومنتخب گورنر کراچی کے حوالے سے اپنی مہارت اور تجربے کا استعمال کر کے وزیراعظم اور صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا کہ محمد زبیر کا بطور گورنر انتخاب وزیراعظم محمد نواز شریف کی کراچی اور صوبہ سندھ سے محبت کا ثبوت ہے۔