وزیر مملکت غالب خان سے جنوبی و شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان سے جنوبی و شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے وفد نے پیر کو یہاں وزارت سیفران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خاصہ دار فورس کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت سے خاصہ دار فورس کے وفد نے 6 ماہ سے بند تنخواہیں جاری کرنے …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان سے جنوبی و شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے وفد نے پیر کو یہاں وزارت سیفران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خاصہ دار فورس کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت سے خاصہ دار فورس کے وفد نے 6 ماہ سے بند تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خاصہ دار فورس نے فاٹا کی سیکورٹی میں بہت اچھا کردار ادا کیا۔ وزیر مملکت نے متعلقہ حکام کو جون کے مہینے تک خاصہ دار فورس کے بند اکاﺅنٹ کھولنے کی ہدایت کی۔