وزیر مملکت فرخ حبیب کا صحافی جاوید اقبال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

62

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے صحافی و پی ٹی وی کے اینکر پرسن جاوید اقبال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ والدہ ماجدہ کا انتقال بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔