
کراچی ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کسی بھی معاشرے کی ثقافت اور اقدار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتی ہے،پاکستان بھر میں علاقائی اور مقامی تھیٹر اور فلموں کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت نے صوبائی ، علاقائی اور مقامی سطح پر فلمی صنعت کو ترقی دینے کی ضرورت محسوس کی ہے، وزیر اعظم فلمی صنعت کے احیاءمیں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اٹھارویں ترمیم کے بعد سینسر شپ پالیسی کے اختیارات صوبوں کو منقل ہو گئے ہیں، سینسر شپ پالیسی میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لے انڈسڑی سفارشات دے، وفاقی حکومت فلم اینڈ پروڈکشن انڈسٹری کو بحال کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے انڈسٹری کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے زیر اہتمام ”انٹرٹینمنٹ اینڈ پروڈکشن فوکس پی کے 16 “کے نام سے منعقدہ 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔