وزیر مملکت و چئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا ہٹیاں بالا اور چکوٹھی میں خواتین کی ریلی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیرکا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کا حل خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بہت اہم ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر کے مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ صرف پاک بھارت تنازعہ نہیں بلکہ اس کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیرکا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کا حل خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بہت اہم ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر کے مسئلہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ صرف پاک بھارت تنازعہ نہیں بلکہ اس کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی خیرسگالی اور وقار پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر موجودہ حکومت کا موقف بالکل واضح ہے، پاکستان لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب معصوم اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا اور چکوٹھی میں خواتین کی جانب سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ خواتین بھارت کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں ، ان ریلیوں کی قیادت چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کی۔ ماروی میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ یوم سیاہ منا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply