اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے، حکومت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے طے شدہ سنہری اصولوں کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست …
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے، حکومت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے طے شدہ سنہری اصولوں کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ قائد چاہتے تھے کہ پاکستان ایک پرامن اور جمہوری ملک کے طور پر ابھرے ، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک وژن کے ساتھ سیاست میں آئے، پاکستان اچھے ہاتھوں میں ہے اور وہ صحیح سمت کی طرف گامزن ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کو غربت کے دائرے سے نکالنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، نئے پاکستان میں سب کے لئے میرٹ اور مساوات ہماری قیادت کا وژن ہے اور حکومت تمام شہریوں کو کھیلوں کیلئے یکساں سہولیات مہیا کرے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ معاشرہ بدعنوانی اور مساوات کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم نے تمام تر توجہ ملک میں معیشت کی بحالی پر مرکوز کر رکھی ہے۔








