وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ پانامہ کیس کے محفوظ کئے گئے فیصلے پر تبصروں کا ازخود نوٹس لے، سیاسی پنڈت روزانہ ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر فال نکالتے ہیں جیسے کوئی طوفان آنے والا ہو، ہم نے پانامہ کیس میں اپنی بےگناہی کے مکمل ثبوت دیئے ہیں، کامل یقین ہے فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ پانامہ کیس کے محفوظ کئے گئے فیصلے پر تبصروں کا ازخود نوٹس لے، سیاسی پنڈت روزانہ ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر فال نکالتے ہیں جیسے کوئی طوفان آنے والا ہو، ہم نے پانامہ کیس میں اپنی بےگناہی کے مکمل ثبوت دیئے ہیں، کامل یقین ہے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا، عدالت عظمیٰ میں فیصلے خواہشات کے میناروں، خیالی پلاﺅ اور اخباری تراشوں پر نہیں ہوتے، ضمیر فروش لوگ اپنی رائے کے ذریعے عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی گھناﺅنی سازش کر رہے ہیں، پیمرا تمام معاملہ کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا ، حکومتی جماعت کے سرجوڑ کر بیٹھنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ جمعرات کویہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہے، جب تک فیصلہ سنایا نہیں جاتا اس پر کوئی بھی شخص اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتا، ہم نے اپنی بےگناہی کے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے ہیں، ہمیں کامل یقین ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس سے سرخرو ہوں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چند ضمیر فروش لوگ پھر سے اکٹھے ہو رہے ہیں اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی سازش اپنائی جا رہی ہے، عدالتی فیصلہ سے قبل اس پر تبصرہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت عظمیٰ ٹاک شوز میں ہونے والے طوفان بدتمیری کا ازخود نوٹس لے۔

Leave a Reply