وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

134

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف لندن میں فلیٹوں کے حوالے سے الزامات کا معاملہ پہلے ہی استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جاچکا ہے‘ پیمرا کو فریق بنا کر درخواست دی جائے تو پیمرا کارروائی کرے گا،میڈیا کو مادر پدر آزادی نہیں دے رہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعیمہ کشور خان کے 21 نومبر 2016ءکو بول ٹی وی چینل کے پروگرام میں عامر لیاقت حسین کے لندن میں فلیٹوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹی قائدین پر بے بنیاد الزامات کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس توجہ مبذول نوٹس سے پہلے 25 نومبر کو تحریک استحقاق بھی جمع ہوئی ہے۔