
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان سے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی سے متعلق تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔ بیرسٹر ظفراللہ نے مستقلی سے متعلق قانونی پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای حسنات قریشی اور ڈیلی ویجز اساتذہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔