اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان کی برآمدات میں جون 2017ءسے اضافہ کا رجحان جاری ہے اور فروری 2018ءمیں برآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ڈالر کے لحاظ سے 16 فیصد جبکہ روپے کے لحاظ سے 22 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کے مطابق رواں سال برآمدات کے شعبہ کی بہتر کارکردگی سے ایک ارب 50 …
پاکستان کی برآمدات میں جون 2017ءسے اضافہ کا رجحان جاری ہے ، وزارت تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان کی برآمدات میں جون 2017ءسے اضافہ کا رجحان جاری ہے اور فروری 2018ءمیں برآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ڈالر کے لحاظ سے 16 فیصد جبکہ روپے کے لحاظ سے 22 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کے مطابق رواں سال برآمدات کے شعبہ کی بہتر کارکردگی سے ایک ارب 50 کروڑ اضافی ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جو کہ مالی 2017-18ءکے دوران بڑھ کر 2 ارب 50 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہیں۔ اقتصادی سرگرمیوں میں اس اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار میں0.8 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی تجارت ، صنعت اور زراعت میں280ارب ڈالرز اضافہ ہوا اور اس کے نتیجہ میں روز گار میں بھی اضافہ ہوا۔








