اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائےمذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ عالمی کیتھولک برادری کے نومنتخب روحانی پیشوا پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق دونوں وزرا 18 مئی کو ویٹی کن سٹی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کا دورہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی تنوع کے احترام کے لیے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
پوپ لیو رومن کیتھولک چرچ کے 267 ویں سربراہ بنیں گے، وہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ کیتھولک کی قیادت سنبھالیں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598142