27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ...

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ

- Advertisement -

قصور۔ 29 اگست (اے پی پی):وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ کیا۔ ڈی سی قصور عمران علی اور ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں نے زمینی صورتحال اور امدادی کارروائیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قصور کے 72 موضع جات متاثر، امدادی سرگرمیوں میں 74 کشتیاں پانی میں موجود ہیں۔ تلوار پوسٹ، اتر سنگھ والا،کوٹھی فتح محمد میں آرمی اور پولیس کے 300 دستوں کی مدد سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے۔ 18 ہزار 308 افراد اور 36 ہزار 129 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو، پاک آرمی، رینجرز، ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، پولیس ودیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں کھانا ، بچوں میں جوس و دیگر کھانے کی اشیاء بھی تقسیم کیں اور اپنی نگرانی میں لوگوں اور انکے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کروایا۔

سیلابی صورتحال اورفلڈ ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے مقامی نمائندوں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ سیلاب متاثرین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہاکہ بھارتی آبی جارحیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 1988 کے بعد کا سب سے بڑا سیلابی ریلا،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ 27ہزار 30 کیوسک ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو کیمپس میں خوراک اور جانوروں کے چارے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ضلع قصور سنٹرل مانیٹرنگ روم، چونیاں،قصور اور پتوکی میں بڑے کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔ تمام محکمے الرٹ ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ریسپانس کررہے ہیں ۔ سیلاب متاثرین کے جان و مال کے تحفظ کیلئے افسران و عملہ متحرک ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں