وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

بنگوئی ۔15جنوری (اے پی پی):وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرچینج تواڈیرا سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق بنگوئی میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرچینج تواڈیرا سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جو 17 جنوری تک جاری رہے گا۔ مشن کے مطابق وہ روسی قیادت سے بات چیت کریں گے۔سفارت خانے نے کہا کہ روس …

بنگوئی ۔15جنوری (اے پی پی):وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرچینج تواڈیرا سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق بنگوئی میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹین آرچینج تواڈیرا سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جو 17 جنوری تک جاری رہے گا۔ مشن کے مطابق وہ روسی قیادت سے بات چیت کریں گے۔سفارت خانے نے کہا کہ روس اور وسطی افریقی جمہوریہ کے درمیان تعلقات اعتماد پر مبنی تعاون کی ایک مثال ہے، ان کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی ہے۔