وسطی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے

94
Israeli ambassador
Israeli ambassador

بیلموپن۔15نومبر (اے پی پی):اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت کے باعث وسطی امریکی ملک بلیز نے بھی اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بلیز کی حکومت نے گزشتہ روز اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سات اکتوبر کے بعد مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد بولیویا، کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس پہلے ہی اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔