صدر مملکت کے مزار قائد کے دورے کے موقع پر قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر افتتاحی کلمات

کراچی ۔ 21 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کودرپیش داخلی اور خارجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام لینے کی ضرورت ہے، اس لیے قوم ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا سنہری اصول مضبوطی سے تھام لے۔ صدر مملکت نے یہ بات مزار قائد کے دورے کے موقع پر قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے …

کراچی ۔ 21 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کودرپیش داخلی اور خارجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام لینے کی ضرورت ہے، اس لیے قوم ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا سنہری اصول مضبوطی سے تھام لے۔ صدر مملکت نے یہ بات مزار قائد کے دورے کے موقع پر قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں کہی۔اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی،میئر کراچی وسیم اختر اور بورڈ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اجلاس سے قبل صدر مملکت نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قائد اعظم شاندار شخصیت کے مالک تھے جنھوں نے اپنے عزم مصمم اورآہنی ارادے سے کام لے کر قیام پاکستان کی صورت میں تاریخ کا عظیم النظیر کارنامہ سر انجام دیا۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم کے نوادرات دیکھ کر ان کی شخصیت کو زیادہ آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔ انھیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی قیادت میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن مزار قائد اور نواردات قائد کی بہترین نگرانی کررہا ہے جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت قائد اعظم کے افکار کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔