وفاقی آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اب تک کی تفصیلی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔سماعت بدھ کو وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی مکمل …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اب تک کی تفصیلی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔سماعت بدھ کو وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات شامل ہیں جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات سے متعلق امور بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں آئندہ کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کو صرف کینیا جا کر شواہد اکٹھے کرنا ہیں اور موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کینیا میں شواہد جمع کرنے کے بعد رپورٹ مکمل کر لی جائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر حکومت کو پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اب عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔