وفاقی بجٹ 41 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، ڈاکٹر بابر اعوان

92

babarاسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 41 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بجٹ 29 ووٹوں کی اکثریت سے منظور ہوا مگر رواں سال 41 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ پی پی نے فنانس ایکٹ پر تقریر میں ن لیگ سے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔