وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشتبہ جعلی دوہری شناختی دستاویزات کے استعمال پر دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشتبہ جعلی دوہری شناختی دستاویزات کے استعمال پر دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشتبہ جعلی دوہری شناختی دستاویزات کے استعمال پر دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ سرکاری اہلکار کے مطابق مسافروں میرزا علی (ولد سردار علی) اور ان کے بیٹے محمد عباس کو پرواز RQ-928 کے ذریعے کابل روانگی کے دوران امیگریشن کاؤنٹر پر جانچ کے لیے روکا ۔ جانچ پڑتال کے دوران حکام کو ان کی پاکستانی شناختوں پر شبہ ہوا۔ مزید تحقیقات میں محمد عباس کے موبائل فون سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک پاکستانی ویزا میرزا علی کے نام پر جاری کیا گیا تھا۔

مزید تفتیش کے دوران میرزا علی نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ 20 اگست 2025 کو طورخم سرحد کے ذریعے افغان پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں مسافر مبینہ طور پر جعلی اور دوہری شناخت استعمال کر رہے تھے۔ اہلکار کے مطابق دونوں افراد کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران روکا گیا۔

مزید خبریں